ریئل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ ) ایکٹ 2016 جسے وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہے اور جس کا طویل مدت سے انتظار تھا، یکم مئی 2016 سے نافذ العمل ہورہا ہے ۔
اس ایکٹ کے نفاذ سے آپریشن سے متعلق ضروری قوانین بنانے اور
ادارہ جاتی بنیادی ڈھانچےکی تعمیر کے عمل کی راہ ہموار ہوگی اور ریئل اسٹیٹ کے شعبہ کو فروغ اور صارفین کے مفادات کو تحفظ حاصل ہوگا۔
ساتھ ہی اعتماد، معتبر لین دین ، کارگر اور مقررہ وقت میں پروجیکٹ پر عملد رآمد کا ماحول تیار ہوگا۔